ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 192 رنز بنا سکی۔
جاپان کے شہر نشین میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس موقع پر دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر211 رنز بنائے، ابھیشک شرما نے 61، تلک ورما نے ناقابلِ شکست 51، شویام دوبے نے 27، شریاس ائیر نے 21 اور ایشان کشن نے 20 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔