لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 اکتوبر 2026ء ) قومی کرکٹر محمد رضوان آج نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں پیش ہوئے، پیشی کے بعد محمد رضوان نے مداح کا موبائل فون کیمرامین کو پکڑوا کر تصویر بنوائی۔ میڈیا کے مطابق لاہور میں این سی سی آئی اے میں پیشی کے دوران ان سے 4 رکنی تفتیشی ٹیم سے ساڑھے 3 گھنٹے تک سوالات کیے۔ محمد رضوان پیشی کے بعد روانگی کے وقت مسکرا رہے تھے، انہوں نے ایک مداح کا موبائل فون کیمرامین کو پکڑوا کر تصویر بھی بنوائی، اور جاتے ہوئے کرکٹر نے انہیں ہدایت کی کہ اپنا موبائل فون واپس لے لینا۔ جس پر صحافی نے کہا کہ آپ کا موبائل فون واپس مل گیا؟ اس پر قومی کرکٹر نے جواب دیا میں اس وقت گونگا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  این سی سی آئی اے میں بہت پیار ملا ہے، اب مجھے بھوک لگی ہے جانے دیں۔