پاکستان نے فیفا آسیان کپ میں اپنے آخری میچ میں ویتنام کو سخت مقابلہ دیا، تاہم 4-2 کی شکست کے بعد اس کی ٹورنامنٹ میں مہم اختتام پذیر ہوگئی۔
انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلے گئے اس میچ میں نولبرٹو سولانو کی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی اور پہلے ہاف میں محب اللّٰہ کے شاندار گول کی بدولت برتری بھی حاصل کی۔ ویتنام عالمی رینکنگ میں پاکستان سے 99 درجے اوپر ہے۔
پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں فلپائن کے خلاف دو گول کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے 2-2 سے میچ برابر کیا تھا اور ویتنام کے خلاف بھی ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا۔