دورۂ پاکستان سے قبل سری لنکا کے 2 اہم کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق پاتھم نشانکا اور وانندو ہسارانگا انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پاتھم نشانکا کو دائیں ٹانگ میں تکلیف کا سامنا ہے جبکہ وانندو ہسارانگا کمر کی تکلیف سے صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں۔
پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا