پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
15 رُکنی سری لنکن اسکواڈ کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامل مشارا، سنتھ جے وردھنے، لاہیرو اُدارا، سہان اراچیگے، کمندو مینڈس، دسُن شناکا، چمندو وکرما سنگھے، دونیتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشانا شامل ہیں۔
وجے اکانتھ ویاساکانتھ، دُشمانتا چمیرا، بینورا فرنانڈو، نوان توشارا اور ایشان ملنگا بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔