پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ بطور کرکٹر محمد رضوان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ اس معاملے میں احتیاط سے گفتگو کرنے کی ضرورت ہے، ہم بطور کرکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بڑے نہیں ہو سکتے۔
یونس خان نے کہا کہ این سی سی آئی اے معتبر ادارہ ہے، رضوان کو چاہیے پراسسس کو فالو کریں، ہم کسی کے وکیل نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کیس سے متعلق کچھ معلوم ہے۔
یہ بھی پڑھیے