لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2026ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کو ساوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (SAFF) کی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشنز کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔سید محسن گیلانی کوSAFF ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی رکن کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا۔ یہ فیصلے جمعرات کوSAFF ایگزیکٹو کمیٹی کے ورچوئل اجلاس میں کیے گئے،جس میں2026 سے2030 کی مدت کیلئے تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارتSAFF کے صدر محمد کاظی صلاح الدین نے کی جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی ۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد نیاز کھوکھر کو SAFF کی کمپیٹیشنز کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے،جبکہ پی ایف ایف ویمنز فٹبال ڈائریکٹر میجگان اورکزئی کو ویمنز ایڈہاک کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔SAFF کے مطابق کمیٹیوں کی تشکیل2026 کے SAFF اسٹیچوٹس کے تقاضوں کے تحت کی گئی ہے۔