بابر اعظم نے سیلفی لینے والے مداح کا موبائل فون پھینک دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اکتوبر 2026ء ) اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تماشائیوں نے گھیر لیا۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اکتوبر 2026ء ) اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تماشائیوں نے گھیر لیا۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں داخل ہوگئی اور بابر اعظم کے ساتھ سیلفیاں لینے کی کوشش کرتی رہی۔
اس دوران بابر اعظم نے ایک مداح سے موبائل فون لے کر دور پھینک دیا۔ Babar Azam throws a fan’s phone in anger after being asked for a selfie. 🤯 pic.twitter.com/UYtEt5yhMp— Sheri. (@CallMeSheri1_) September 30, 2026 واقعہ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ میں او جی ڈی سی ایل اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے میچ کے دوران پیش آیا۔ بابر اعظم ہجوم سے مشکل سے نکل کر پویلین پہنچے جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے واقعے کے پیش نظر گراؤنڈ میں سیکیورٹی مزید سخت کردی۔



