Sports
محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو تیسرا خط لکھ دیا
پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو تیسرا خط لکھ دیا، جس کی کاپی ’جیو نیوز‘ کو موصول ہو گئی۔
مصنف ارفع فیروز ذکی49K بار پڑھا

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو تیسرا خط لکھ دیا، جس کی کاپی ’جیو نیوز‘ کو موصول ہو گئی۔
خط میں محمد رضوان نے 2 اکتوبر کو این سی سی آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی تصدیق کر دی۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ مجھے آپ کا نوٹس موصول ہو گیا ہے، میں 2 اکتوبر کو انکوائری میں شامل ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔
رضوان نے این سی سی آئی اے سے مزید سوالات پر تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے نوٹس میں آن لائن بیٹنگ اور جوا کھیلنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، عدالت میں ایجنسی کی جانب سے پیکا 2016ء میں الیکٹرانک فراڈ کی دفعہ کا ذکر کیا گیا تھا۔
محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کا نوٹس موصول ہو گیا: قریبی ذرائع کی تصدیق 


