Sports
راشد لطیف کا ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر سابق کرکٹرز کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دوروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
مصنف سہیل عمران98K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر سابق کرکٹرز کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دوروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
سابق کپتان راشد لطیف نے ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انہیں مختلف شعبوں اور ٹریننگ سہولتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سابق کرکٹرز کو ہائی پرفارمنس سینٹر بلانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، سب سے پہلے راشد لطیف یہاں آئے ہیں، ہر ہفتے ایک سابق کرکٹر کو ہائی پرفارمنس سینٹر بلایا جائے گا۔
عاقب جاوید لاہور پہنچ گئے، پی سی بی کے اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے


