Sports
زمبابوے کے نہ آنے پر آئرلینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان
زمبابوے کے پاکستان نہ آنے پر آئرلینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے جہاں آئرلینڈ کے اس دورے کے دوران 6 ون ڈے میچز کھیلنے کی توقع ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada74K بار پڑھا

زمبابوے کے پاکستان نہ آنے پر آئرلینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے جہاں آئرلینڈ کے اس دورے کے دوران 6 ون ڈے میچز کھیلنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل ہوگی جبکہ تین ون ڈے میچز پاکستان شاہینز کے ساتھ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز معاملات کے لیے پاکستان اور آئرلینڈ کے بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق معاملات طے پانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سیریز کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔



