Sports
سیلفی لینے کی کوشش، بابر اعظم نے مداح سے موبائل فون چھین کر پھینک دیا
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں فین سے موبائل لے کر دور پھینک دیا۔
مصنف Aqib Ali27K بار پڑھا

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں فین سے موبائل لے کر دور پھینک دیا۔
پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران بابر اعظم کو تماشائیوں نے گھیر لیا۔
تماشائیوں کا ہجوم گراؤنڈ میں داخل ہوگیا اور وہ کرکٹر کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔
اس موقع پر بابر اعظم نے فین سے موبائل لے کر دور پھینک دیا، وہ مشکل سے ہجوم سے جان چھڑا کر پویلین پہنچ گئے۔



