Sports
ایشین گیمز 2026ء: پاکستان نے 'پب جی' گیم میں برانز میڈل جیت لیا
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 ستمبر 2026ء ) ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور برانز میڈل جیت لیا۔ نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق جاپان میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان نے ای سپورٹس مقابلوں میں 'پب جی' گیم
مصنف UrduPoint22K بار پڑھا

ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 ستمبر 2026ء ) ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور برانز میڈل جیت لیا۔ نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق جاپان میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان نے ای سپورٹس مقابلوں میں 'پب جی' گیم میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ پاکستان نے 12 میچز کے بعد 100 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں تھائی لینڈ نے گولڈ اور چین نے سلور میڈل جیتا۔ ای سپورٹس میں میڈل کے ساتھ پاکستان کے ایشین گیمز میں میڈلز کی تعداد 5 ہوگئی۔



