بائیں ہاتھ کے تیز بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق ان کو ہوم سیریز میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، البتہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں انگلینڈ اور سری لنکا کے ساتھ 3 ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
26 سال کے شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کے لیے 103 ٹی 20 بین الاقوامی مقابلوں میں 21.35 کی اوسط سے 136 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
ٹی 20 فارمیٹ میں سلمان علی آغا کی کپتانی کا دور ختم، اسکواڈ سے بھی ڈراپ، ذرائع