Sports
ارشد ندیم کا ٹوکیو میں شاندار استقبال، پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پُروقار عشائیہ
پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کی ٹوکیو آمد پر پاکستانی کمیونٹی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
مصنف عرفان صدیقی121K بار پڑھا

پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کی ٹوکیو آمد پر پاکستانی کمیونٹی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین کے ایڈوائزر اسد نواز خان نے ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔
میزبانوں میں سکندر پسیہ اور حشمت نواز بھی شامل تھے، جبکہ جاپان میں پاکستان کے قائم مقام سفیر حسنین حیدر تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
ارشد ندیم کی کارکردگی پر سوالات، بڑھے ہوئے وزن نے حیران کردیا
ایشین گیمز: جیولین تھرو ایونٹ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر


