لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 ستمبر 2026ء ) پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر اور سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق جعلی خبر وائرل ہونے پر دلچسپ اور طنزیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اعظم خان اپنے دوستوں کے ساتھ اس جھوٹی خبر پر ہنستے دکھائی دیتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’اچھا کھلاڑی تھا، بیچارہ، کل پاکستان کے لیے کھیلنے والا تھا، مر گیا‘۔

View this post on Instagram یاد رہے کہ 28 سالہ اعظم خان نے آخری مرتبہ 6 جون 2024ء کو امریکا کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ اب تک 14 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 88 رنز بنا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے بڑھتے رجحان کے باعث حالیہ عرصے میں معروف شخصیات کے بارے میں ایسی افواہیں متعدد بار سامنے آچکی ہیں۔