ورلڈ کپ 2027ء: پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں رکھے جانے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 ستمبر 2026ء ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ورلڈ کپ کے ایک ہی گروپ رکھنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا بھارت کے خلا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 ستمبر 2026ء ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ورلڈ کپ کے ایک ہی گروپ رکھنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ متاثر کن نہ ہونے کے باوجود ٹیمیں ایک گروپ میں ہوں گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمرشل پارٹنرز نے بھی پاک بھارت مقابلے کو گروپ اسٹیج میں لازمی قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے کو براڈ کاسٹرز اب بھی اہم سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء کے شیڈول کی رونمائی کل کیپ ٹاؤن میں کی جائے گی جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہو گی۔ 14 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس 2 اکتوبر سے 21 نومبر2027ء تک جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ یکم اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ایک سال کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگا۔



