سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کے ساتھ میری دوستی اور باہمی احترام آج بھی برقرار ہے مگر ہم دونوں اب پہلے کی نسبت بہت کم ملتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں نے اور ویرات نے تقریباً ایک ہی وقت میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا، میں 2007ء میں اور ویرات کوہلی 2008ء میں بھارتی ٹیم کا حصہ بنے۔
روہت شرما نے بتایا ہے کہ پہلے ہم دونوں مسلسل دوروں پر ہوتے تھے اور ہر 5 سے 7 دن بعد ملاقات ہو جاتی تھی، ایک روزہ سیریز تقریباً ہر ماہ یا ڈیڑھ ماہ بعد ہونے کے باعث ہماری ملاقاتیں کم ہو گئی ہیں۔