شمالی کوریا کی ٹیم ایشین گیمز ویمنز فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی
ناگویا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2026ء) آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026کے خواتین فٹبال سیمی فائنل میں شمالی کوریا نے چین کو 0-2گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔شنہوا کے مطابق ایشین گیمز 2026 کے م

ناگویا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2026ء) آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026کے خواتین فٹبال سیمی فائنل میں شمالی کوریا نے چین کو 0-2گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔شنہوا کے مطابق ایشین گیمز 2026 کے مقابلے آئچی ناگویا ،جاپان میں جاری ہیں، جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔شیزوکا سٹیڈیم، فوکوروئی میں کھیلے گئے ویمنز فٹ بال ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں شمالی کوریا اور چین کی خواتین فٹ بال ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ شمالی کوریا نے میچ کے آغاز ہی سے چین کی ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور تیسرے منٹ میں اس کی ایک کوشش گول پوسٹ سے ٹکرا گئی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں چین نے برتری حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم شمالی کوریا کی گول کیپر یو سون گم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یقینی گول بچائے ۔ میچ کے 53ویں منٹ میں چین کی دفاعی کھلاڑی یاؤ وے نے فری کک کے دوران غلطی سے گیند اپنے ہی گول میں پہنچا دی، جس سے شمالی کوریا کو اس کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔ چین نے میچ برابر کرنے کے لیے حملے تیز کیے، لیکن اس کے نتیجے میں دفاعی حصے میں جگہ پیدا ہوئی۔ شمالی کوریا نے 79ویں منٹ میں میونگ یو جونگ کے گول کی بدولت برتری 0-2 کردی،جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ شمالی کوریا فائنل میں دفاعی چیمپئن جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گا، جبکہ چین جمعے کو کانسی کے تمغے کے لیے اسی میچ کی ہارنے والی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گا۔



