ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2026ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن،ریجنل سپورٹس آفس اورضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے انڈر15انٹر سکولز ہاکی چیمپئن شپ ایبٹ آباد میں شروع ہوگئی۔ ابتدائی دو روز میں 8میچز کھیلے گئے، پہلے میچ میں نمبر ون ہائی سکول حویلیاں نے مڈل سکول نڑدوبہ کو دلچسپ مقابلہ کے بعد 0-1 گول سے شکست دی ،دوسرے میچ میں مڈل سکول نواں شہر نے کوکل پرسین کو 1-2گول سے شکست دی، مڈل سکول دو بتھر نےچونا کاری کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی ،نمبر ون ہائی سکول نے مڈل سکول نواں شہر کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی، نمبر تین ہائی سکول نے مڈل سکول نواں شہر کو بآسانی 0-5گول سے شکست دی جبکہ ہائی سکول نمبر دو نے حویلیاں کو سخت مقابلے کے بعد 1-2گول سے شکست دی، اس موقع پر آر ایس او سلیمان خان اور سکولز اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔