ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2026ء) نوجوانوں میں ہاکی کے فروغ کے لیے مالاکنڈ انڈر 15 نیشنل ہاکی سکول چیمپئن شپ 2026 کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق تحصیل چیئرمین افضل حسین تھے جنہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید اختر کے ہمراہ شرکت کی۔ مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی،چیمپئن شپ کا مقصد نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش ہے۔ ہر تحصیل سے بہترین ٹیمیں منتخب ہو کر ریجنل سطح پر مقابلہ کریں گی اور ریجن جیتنے والی ٹیم صوبائی سطح پر حصہ لے گی۔اس موقع پر سابق تحصیل چیئرمین افضل حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "جس قوم کے میدان آباد ہوتے ہیں اس کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے اور ہاکی کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔\378