ایشین گیمزمینز فٹ بال سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے
ناگویا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2026ء) دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا ،چین ،ازبکستان اور جاپان کی ٹیمیں آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026میں مردوں کے فٹ بال ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔شنہوا کے مطابق

ناگویا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2026ء) دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا ،چین ،ازبکستان اور جاپان کی ٹیمیں آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026میں مردوں کے فٹ بال ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔شنہوا کے مطابق ایشین گیمز 2026 کے مقابلے آئچی ناگویا ،جاپان میں جاری ہیں، جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026میں مردوں کے فٹ بال ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ کل بدھ سے کو ہوگا،جس میں دونوں سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا ،چین ،ازبکستان اور جاپان کی ٹیمیں آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026میں مردوں کے فٹ بال ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔پہلا سیمی فائنل میچ دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا اور چین کی ٹیموں کے درمیان ناگائی سٹیڈیم، اوساکا کے مقام پر کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ ازبکستان اور میزبان جاپان کی ٹیمیں کے درمیان اسی مقام ناگائی سٹیڈیم، اوساکا میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ مینز فٹ بال ایونٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کے لئے میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔



