ایشین گیمز ویٹ لفٹنگ،ازبکستان کے اکبر جورائیف نے ایشین گیمز میں سنیچ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
ناگویا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2026ء) ازبکستان کے اکبر جورائیف نے آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026میں مردوں کے 110 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ سنیچ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

ناگویا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2026ء) ازبکستان کے اکبر جورائیف نے آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026میں مردوں کے 110 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ سنیچ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔شنہوا کے مطابق ایشین گیمز 2026 کے مقابلے آئچی ناگویا ،جاپان میں جاری ہیں۔ ازبکستان کے جورائیف نے سنیچ میں 197 کلوگرام وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا، جبکہ کلین اینڈ جرک مقابلے میں 226 کلوگرام وزن اٹھایا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 423 کلوگرام وزن کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ترکمانستان کے شہزادبیک متیاکوبوف نے 410 کلوگرام کے مجموعی وزن کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ چین کے لیو ہوان ہوا نے 405 کلوگرام وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔



