جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026ء کے دوران پاکستانی والی بال ٹیم کو ناقص انتظامات کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی ٹیم کے کپتان مراد جہان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں ٹورنامنٹ کے انتظامات پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ازبکستان کے خلاف اہم میچ سے پہلے بس ڈرائیور کو معلوم ہی نہیں تھا کہ ٹیم کو کس جمنازیم میں پہنچانا ہے اور وہ غلط راستے پر چلتے ہوئے کھلاڑیوں کو دوسرے جمنازیم لے گیا، جس کے باعث ٹیم کا قیمتی وقت ضائع ہوا۔