Sports
انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
پی سی بی نے انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
مصنف سہیل عمران79K بار پڑھا

پی سی بی نے انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
ون ڈے ٹرائی سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل میچ ریفری جیف کرو فرائض سر انجام دیں گے۔
ون ڈے ٹرائی سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا اور شرفدولہ بھی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ ون ڈے ٹرائی سیریز کے دیگر امپائرز میں آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی اور ناصر حسین بھی شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے امپائر وین نائٹس بھی ٹرائی سیریز میں امپائرنگ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔



