ایبٹ آباد،طارق سلطان میموریل بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2026ء) ایبٹ آباد میں جاری طارق سلطان میموریل بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ڈی او ایبٹ آباد ہارون رشیداور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے کھلاڑیوں میں انعا

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2026ء) ایبٹ آباد میں جاری طارق سلطان میموریل بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ڈی او ایبٹ آباد ہارون رشیداور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔خواتین فائنل میں لائبہ مشتاق نے مروہ کو تین دو سے شکست دی، مردوں کے سنگل فائنل میں امین الحق جدون نے محمد شاکر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دےکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ویٹرنز فائنل میں اشفاق اور بلال اکبر نے ذیشان اورنقیب کو تین دو سے شکست دی، انڈر 14کیٹگری میں حیدر نے حمزہ کو شکست دی، مکس ڈبلز میں لائبہ مشتاق اور فرید لالہ نے مروہ اور یاسر کو شکست دے کر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی۔مینز ڈبلز میں ذیشان جدون اور امین الحق جدون نے ملک اعجاز گوگا اور محمد شاکر کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا،ولید اور سمیع کی جوڑی نے شاکر اور حمزہ خان کو دو ایک سے ہرایا ۔اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید کا کہنا تھا کہ مثبت سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں،اس سے نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے،نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہی نوجوانوں نے آگے جا کر ملک کی باگ ڈورسنبھالنی ہے۔



