اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2026ء) ایشین گیمز مینز کرکٹ کے جاری مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کوارٹر فائنل میچ بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا، میچ میں بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی۔ بعدازاں مسلسل بارش کو دیکھتے ہوئے میچ کو منسوخ کر دیا گیا، اور یوں پاکستان ٹیم بہتر رینکنگ کی بنیاد پر ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔