تین ملکی ٹی ٹوئنٹی انڈر 19 کرکٹ سیریز 2 اکتوبر سے فیصل آباد میں کھیلی جائے گی، سی لنکن ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2026ء) تین ملکی ٹی ٹوئنٹی انڈر 19 کرکٹ سیریز 2 اکتوبر سے فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ سری لنکا ویمنز انڈر 19 ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی۔ فیصل آباد پہنچنے پر پی سی حک

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2026ء) تین ملکی ٹی ٹوئنٹی انڈر 19 کرکٹ سیریز 2 اکتوبر سے فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ سری لنکا ویمنز انڈر 19 ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی۔ فیصل آباد پہنچنے پر پی سی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔ٹیم آج سے پریکٹس شروع کرے گی۔ پی سی بی حکام نے بتایا کہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں شرکت کیلئے سری لنکا ویمنز انڈر 19 ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی۔ فیصل آباد پہنچنے پر پی سی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا، ٹیم سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا ۔سری لنکا کی ویمنز انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش اور میزبان پاکستان کی ویمنز انڈر 19 ٹیمیں کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرے گی۔ویمنز انڈر 19 تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔سیریز کے تمام میچز فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سری لنکن ٹیم آج بروز منگل سے انڈور اور آوٹ ڈور پریکٹس میچز میں شرکت کرے گی۔



