Sports
بھارت سے میچ ڈرا، پاناما کے کوچ نے بنگلورو کے ٹریفک کو ذمے دار ٹھہرا دیا
بھارت اور پاناما کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ ڈرا ہونے کے بعد پاناما کے ہیڈ کوچ تھامس کرسچینسن نے بنگلورو کے شدید ٹریفک اور ناقص سفری انتظامات کو اپنی ٹیم کی تیاریوں میں رکاوٹ قرار دے دیا۔
مصنف Fatima52K بار پڑھا

بھارت اور پاناما کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ ڈرا ہونے کے بعد پاناما کے ہیڈ کوچ تھامس کرسچینسن نے بنگلورو کے شدید ٹریفک اور ناقص سفری انتظامات کو اپنی ٹیم کی تیاریوں میں رکاوٹ قرار دے دیا۔
تھامس کرسچینسن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو میچ کے روز ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچنے میں تقریباً 2 گھنٹے لگے، جس کے باعث ٹیم کی تیاری متاثر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ میں ٹریفک کو میچ کے دوران ٹیم کی کارکردگی اچھی نہ ہونے کا بہانہ نہیں بنانا چاہتا، لیکن کھلاڑیوں کے لیے میچ سے قبل اتنا طویل وقت بس میں گزارنا آسان نہیں تھا۔
مسٹر بیسٹ اور ارلنگ ہالینڈ نے وائرل اے آئی میم حقیقت میں تبدیل کر دی، مداح حیران


