Sports
لیونل میسی نے ناقابلِ یقین گول کر کے سب کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ایک مرتبہ پھر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مشکل زاویے سے شاندار گول کر کے سب کو حیران کر دیا۔
مصنف Fatima144K بار پڑھا

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ایک مرتبہ پھر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مشکل زاویے سے شاندار گول کر کے سب کو حیران کر دیا۔
لیونل میسی کے اس ناقابلِ یقین گول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر امریکی فٹبال لیگ میجر لیگ سوکر (ایم ایل ایس) میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں فری کک پر ناقابلِ یقین گول کر کے بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے اور کولمبس کریو نے انٹر میامی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔
میسی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا


