ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ایک مرتبہ پھر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مشکل زاویے سے شاندار گول کر کے سب کو حیران کر دیا۔
لیونل میسی کے اس ناقابلِ یقین گول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر امریکی فٹبال لیگ میجر لیگ سوکر (ایم ایل ایس) میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں فری کک پر ناقابلِ یقین گول کر کے بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے اور کولمبس کریو نے انٹر میامی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔