بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اعلان کیا ہے کہ2027ء کا ورلڈ کپ میرے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا اور میں اسے یادگار بنانا چاہتا ہوں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آخری ورلڈ کپ میں بھارت کو عالمی چیمپئن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہوں۔
انہوں کہا کہ 50 اوورز کا ورلڈ کپ جسمانی اور ذہنی طور پر کرکٹ کے مشکل ترین مقابلوں میں شامل ہے۔
ویرات کوہلی کا ون ڈے میں ایک اور بڑا ریکارڈ، ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا