Sports
ایشین گیمز: جیولین تھرو ایونٹ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں آج تین پاکستانی ایکشن میں ہیں، جہاں ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
مصنف Abdullah145K بار پڑھا

ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں آج تین پاکستانی ایکشن میں ہیں، جہاں ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ناگویا میں جاری ایونٹ کے جیولین تھرو میں ارشد ندیم اور یاسر علی جبکہ لانگ جمپ میں انصر عباس حصہ لے رہے ہیں۔
جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو بھی کردی جو 76.69 میٹر رہی جبکہ دوسری تھرو ضائع ہوگئی۔
تاہم ارشد ندیم نے تیسری تھرو میں کم بیک کیا اور نیزے کو 80.29 میٹر دور پھینک دیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی تھروور چوتھے نمبر پر آگئے۔



