Sports
یوئیفا نیشنز لیگ: آئرش فٹبالرز کا اسرائیلی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار
آئر لینڈ کی فٹبال ٹیم نے یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ سے قبل افتتاحی تقریب کے دوران اسرائیلی فٹبالرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
مصنف Wajiha Naz142K بار پڑھا

آئر لینڈ کی فٹبال ٹیم نے یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ سے قبل افتتاحی تقریب کے دوران اسرائیلی فٹبالرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز افتتاحی تقریب سے قبل جب آئرش کھلاڑی میدان میں داخل ہوئے تو ہنگری کے ناگیردئی اسٹیڈیم میں موجود اسرائیلی شائقین کے ایک مختصر گروپ نے ان کے خلاف نعرے بازی کی اور آوازیں کسیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرش ٹیم کے کھلاڑیوں نے غزہ تنازع میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں سیاہ بازو بند بھی باندھے ہوئے تھے۔
دبئی: بھارتی کپتان نے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا


