بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں نصف سنچری اسکور کرتے ہی کوہلی 15 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے اور تیز ترین بیٹر بن گئے۔
انہوں نے اس میچ میں 9 چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 139 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل صرف 303 اننگز میں عبور کیا، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے سابق عظیم بیٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے 15 ہزار ون ڈے رنز 377 اننگز میں مکمل کیے تھے۔