Sports
ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے کوئٹہ جانے والی کراچی کی فٹ بال ٹیم کو لوٹ لیا گیا
کوئٹہ میں جاری چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کراچی سے کوئٹہ جانے والی ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ٹیم اور بس میں سوار تمام مسافر کوئٹہ پہنچنے سے پہلے رہزنوں کا شکار ہوکر لاکھوں روپے کے موبائلز اور نقدی سے محروم ہوگ
مصنف شکیل یامین کانگا67K بار پڑھا

کوئٹہ میں جاری چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کراچی سے کوئٹہ جانے والی ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ٹیم اور بس میں سوار تمام مسافر کوئٹہ پہنچنے سے پہلے رہزنوں کا شکار ہوکر لاکھوں روپے کے موبائلز اور نقدی سے محروم ہوگئے۔
مستونگ اور سریاب کے درمیان اسلحہ سے لیس رہزن بس سواروں سے ایک گھنٹے تک لوٹ مارکرتے رہے، اس دوران انہوں نے کئی مسافروں اور کھلاڑیوں پر تشدد بھی کیا۔
بس میں سوار ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال ٹیم کے منیجر ذوالفقار علی بھٹو نے بتایا کہ پاکستان فٹ بال کے زیراہتمام کوئٹہ میں کھیلی جانے والی چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال چیمپئن شپ 21 سے 5 اکتوبر تک کوئٹہ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے کراچی ویسٹ کی 20 رکنی ٹیم جب مستونگ کے قریب پہنچی تو ڈاکوؤں نے بس کے آگے گاڑی کھڑ کرکے اسے روکا اورجدید اسلحہ کے زور پر مسافروں کو یرغمال بناکر ایک گھنٹے تک مسافروں کی جامع تلاشی لے کر قیمتی موبائل اور رقم جمع کرتے رہے۔



