Sports
کرکٹ میں جوئے اور سٹے بازی کےخلاف بولنے پر قتل کی دھمکیاں ملیں، سرفراز نواز
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ جوئے اور سٹے بازی کے خلاف بولنے پر انہیں کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔
مصنف مرتضیٰ علی شاہ50K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ جوئے اور سٹے بازی کے خلاف بولنے پر انہیں کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔
لندن میں جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لندن میں نیشنل کرائم ایجنسی کو سٹے بازی اور جوئے کے ثبوت بھی پیش کیے۔
سرفراز نواز نے بتایا کہ وہ اپنی نئی کتاب میں جوئے اور سٹے بازی سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔
سابق فاسٹ بولر نے کھیلوں میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف اپنے مؤقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان عناصر کے خلاف تنہا کھڑے رہے جو اپنے مفادات کے لیے کھیلوں کو خاموشی سے اپنے طریقے سے چلاتے رہے۔



