عمران خان کو طبی سہولیات: جو فیلڈ مارشل چاہے گا وہی ہوگا: سرفراز نواز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2026ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کیسز لگنے چاہیئیں، وہ ایک قومی ہیرو ہے جس کے بارے میں پوری دنیا بات کررہی ہے۔ لندن میں اپنی کتاب کی لانچنگ کی ت

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2026ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کیسز لگنے چاہیئیں، وہ ایک قومی ہیرو ہے جس کے بارے میں پوری دنیا بات کررہی ہے۔ لندن میں اپنی کتاب کی لانچنگ کی تقریب کے دوران ایک صحافی نے 77 سالہ سرفراز نواز سے سوال کیا کہ " کیا سابق وزیرِاعظم اور قومی ہیرو عمران خان کو آئین کے مطابق سہولیات ملنی چاہئیں؟"۔ سرفراز نواز نے سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ "کون سا آئین اور کون سی سہولیات؟، پاکستان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہے، جو فیلڈ مارشل چاہیں گے، وہی ہوگا، شہباز شریف وزیرِاعظم ہیں مگر جو فیلڈ مارشل عاصم صاحب چاہیں گے، وہی ہوگا۔ سرفراز نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں کہوں گا، انصاف ہونا چاہیے۔ جو عمران خان کے کیسز ہیں، ان کو لگائیں ، وہ ایک قومی ہیرو ہے جس کے بارے میں پوری دنیا بات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کو نوٹ کرنا چاہیے کہ اب دنیا عمران خان کی رہائی کے لیے مطالبہ کر رہی ہے"۔ سرفراز نواز بھی عمران خان کے حق میں بول اُٹھے۔ pic.twitter.com/42JCQNDQLm— Nasim Siddiqui (@iNasimSiddiqui) September 25, 2026



