Sports
ایشین گیمز: پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2026ء ) جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026ء میں اسکواش کئے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ نور زمان نے کوارٹر فائنل کے میچ میں ہانگ
مصنف UrduPoint124K بار پڑھا

ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2026ء ) جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026ء میں اسکواش کئے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ نور زمان نے کوارٹر فائنل کے میچ میں ہانگ کونگ کے کھلاڑی کو شکست دی، انہوں نے چی ہی لیونگ کو 1-3 سے شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑی نور زمان کی کامیابی کا اسکور 7-11، 6-11، 11-3 اور 4-11 رہا۔ اس سے قبل پاکستان کے عشب عرفان نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی تھی، عشب نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے ویر چوٹرانی کو ہرایا تھا۔



