ایبٹ آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2026ء ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ڈومیسٹک کرکٹ فرسٹ کلاس میں واپسی کو غیر معمولی نہ بنا سکے ، ٹیسٹ کپتان صرف 12 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی 27-2026ء کے میچ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ڈومیسٹک کرکٹ میں 7 سال کے بعد واپسی کرتے ہوئے دو روز کے انتظار کے بعد او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کھیلتے ہوئے صرف 20 گیندیں ہی کھیل سکے۔ بابر اعظم ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں صرف 20 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ فاسٹ باولر ارشد اقبال نے شارٹ پچ گیند پر انہیں اپنا شکار بنایا۔ Babar Azam is GONE! 🔥7 years of waiting to play First Class cricket again… and he’s out for just 12 runs off 20 balls! 😭Arshad Iqbal is ON FIRE!🔥 pic.twitter.com/hECRwFiBG7— Humais khan (@Humireacts) September 26, 2026