زین الدین زیدان نے فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھال لیا
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2026ء) زین الدین زیدان نے فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی قومی فٹبال ٹیم ترکیہ کے خلاف میچ میں 14 سال

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2026ء) زین الدین زیدان نے فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی قومی فٹبال ٹیم ترکیہ کے خلاف میچ میں 14 سال بعد پہلی مرتبہ نئے ہیڈ کوچ کے ساتھ میدان میں اترے گی، جہاں سابق عالمی چیمپئن زین الدین زیدان کی کوچ کی حیثیت سے نئی ذمہ داری کا آغاز ہوگا۔ زیدان نے فرانس کے ورلڈ کپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ڈیڈیئر دیشامپ کی جگہ سنبھالی ہے۔ تاہم دونوں کے درمیان رابطے فروری 2025 میں ہی شروع ہوگئے تھے، جب دیشامپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2026 کے ورلڈ کپ کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔زیدان نے کوچ بننے کے بعد کہا کہ گزشتہ 4 سے 5 برسوں کے دوران انہیں کئی پیشکشیں ہوئیں لیکن انہوں نے سب مسترد کردیں، کیونکہ ان کی خواہش صرف فرانس کی قومی ٹیم کی کوچنگ کرنا تھی۔ فرانس کے سابق عظیم مڈفیلڈر کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم میں کچھ تبدیلیاں ضرور لائیں گے، تاہم دیشامپ کے دور کے کام کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جائے گا۔زیدان نے اس وقفے کے لیے 5 ایسے کھلاڑیوں کو بھی سکواڈ میں شامل کیا ہے جو ابھی تک فرانس کی سینئر قومی ٹیم کی جانب سے نہیں کھیلے۔زیدان بطور کھلاڑی فرانس کے سب سے کامیاب فٹبالرز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے 1998 کے ورلڈ کپ میں فرانس کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور برازیل کے خلاف فائنل میں 2 گول کیے۔ وہ 2000 میں یورپی چیمپئن شپ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔کلب فٹبال میں زیدان نے یووینٹس اور ریال میڈرڈ کے ساتھ لیگ اور یورپی ٹائٹلز جیتے۔ 2001 میں وہ اس وقت کی ریکارڈ فیس 45.8 ملین پانڈ میں ریال میڈرڈ کا حصہ بنے۔



