انگلش کرکٹر روٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 ستمبر 2026ء ) انگلینڈ کے کرکٹ شائقین ایک لمحے کے لیے اس وقت حیران رہ گئے جب روٹ نے اعلان کیا کہ وہ 2026ء کے سیزن کے اختتام پر پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے تاہم یہ انگلینڈ کے س

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 ستمبر 2026ء ) انگلینڈ کے کرکٹ شائقین ایک لمحے کے لیے اس وقت حیران رہ گئے جب روٹ نے اعلان کیا کہ وہ 2026ء کے سیزن کے اختتام پر پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے تاہم یہ انگلینڈ کے سٹار بیٹر جو روٹ نہیں بلکہ ان کے چھوٹے بھائی بلی روٹ ہیں۔ 34 سالہ بلی نے کاؤنٹی کرکٹ میں 14 سالہ کیریئر گزارا، وہ جو روٹ سے تقریباً 16 ماہ چھوٹے ہیں جو بدستور انگلینڈ کے لیے کھیل رہے ہیں اور کرکٹ کی تاریخ میں نئے سنگ میل عبور کر رہے ہیں۔ جو روٹ نے حال ہی میں سچن ٹنڈولکر کا ٹیسٹ کرکٹ میں 68 نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنی 69ویں ففٹی بنائی ، وہ 521 اننگز میں 23 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کرکے بھی ٹنڈولکر سے ایک اننگز پہلے اس مقام تک پہنچنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ دوسری جانب بلی روٹ نے ناٹنگھم شائر اور گلیمورگن کی نمائندگی کی، انہوں نے 83 فرسٹ کلاس میچز میں 4107 رنز بنائے جن میں سات سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین سکور 229 رہا۔ بلی نے گلیمورگن کی 2024ء ون ڈے کپ کامیابی سمیت چار ٹرافی فتوحات میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ رواں سیزن میں محدود مواقع ملنے کے باعث انہوں نے صرف دو کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز کھیلے۔



