Sports
شاہین آفریدی کی قلندر ہائی پرفارمنس سینٹر اسلام آباد میں زمبابوین کرکٹرز سے ملاقات
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر اسلام آباد میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹریننگ میں مصروف زمبابوے کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ان کی ٹریننگ کا جائزہ لیا اور انہیں بولنگ کے حوالے سے مفید ٹپس دیں۔
مصنف سہیل عمران118K بار پڑھا

قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر اسلام آباد میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹریننگ میں مصروف زمبابوے کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ان کی ٹریننگ کا جائزہ لیا اور انہیں بولنگ کے حوالے سے مفید ٹپس دیں۔
اس موقع پر شاہین آفریدی نے زمبابوے کے کرکٹرز سے ٹریننگ اور سینٹر میں دستیاب دیگر سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ شاہین آفریدی نے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مہمان کھلاڑیوں نے لاہور قلندرز کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شاہین آفریدی اور قلندرز انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔



