ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم جاپان چلی گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2026ء) ایشین گیمز 2026ء میں شرکت کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم جاپان چلی گئی جہاں پر ٹینس کے مقابلوں کا آغاز 27ستمبر سے ہوگا ۔پاکستان ٹینس کے 6کھلاڑی اور 2آفیشلز جاپان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2026ء) ایشین گیمز 2026ء میں شرکت کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم جاپان چلی گئی جہاں پر ٹینس کے مقابلوں کا آغاز 27ستمبر سے ہوگا ۔پاکستان ٹینس کے 6کھلاڑی اور 2آفیشلز جاپان روانہ ہوئے ہیں، اعصام الحق اور عقیل خان پاکستان ٹینس ٹیم میں شامل ہیں۔ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں میں مزمل مرتضی اور محمد شعیب بھی شامل ہیں جبکہ اشنا سہیل اور ماہین آفتاب قریشی بھی قومی ٹینس دستے میں شامل ہیں،محمد حسیب اسلم قومی ٹینس ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے جاپان روانہ ہوئے ہیں جبکہ کرنل ضیا الدین طفیل ایشین گیمز کے لیے پاکستان ٹینس ٹیم کے منیجر مقرر کئے گئے ہیں۔



