پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2026ء) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی فائٹر منیشہ علی نے انگولا کے شہر لوانڈا میں ہونے والے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظا

گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2026ء) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی فائٹر منیشہ علی نے انگولا کے شہر لوانڈا میں ہونے والے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔منیشہ علی نے میزبان انگولا کی فائٹر لیونیلا ازابیل بلائیے کو دوسرے رائونڈ میں اسٹینڈنگ گلوٹین سبمیشن کے ذریعے شکست دی۔ منیشہ علی کی کامیابی کے بعد ان کی اپنے والدین سے فون پر ہونے والی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں کامیابی کی خوشی اور جذبات نمایاں ہیں۔گلگت بلتستان ٹورازم کے مطابق منیشہ علی نے اپنی شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی اس باصلاحیت فائٹر کی نظریں اب آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چمپئن شپ پر ہیں، جو یکم نومبر سے جارجیا میں شروع ہوگی۔منیشہ علی کی یہ کامیابی گلگت بلتستان اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دی جارہی ہے۔



