ہائے ری قسمت، مخالف ٹیم کی صرف 3 منٹ کی تاخیر نے بھارتی ٹیم کو ایشین گیمز سے باہر کردیا
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2026ء ) ایشین گیمز 2026ء میں بھارت کی ای اسپورٹس میں میڈل جیتنے کی امیدیں رکھنے والی ٹیم کو کھیل سے ہی نکال دیا گیا۔ ایشئین گیمز میں اس وقت ایک عجیب صورتحال سامنے اائی جب بھا

ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2026ء ) ایشین گیمز 2026ء میں بھارت کی ای اسپورٹس میں میڈل جیتنے کی امیدیں رکھنے والی ٹیم کو کھیل سے ہی نکال دیا گیا۔ ایشئین گیمز میں اس وقت ایک عجیب صورتحال سامنے اائی جب بھارت کی میڈل حاصل کرنے کی امیدیں پالنے والی ٹیم کا کھیل ہی ختم ہو گیا۔ ای فٹبال گروپ ایف کے اہم میچ میں منگولیا کی ٹیم مقررہ وقت پر چیک اِن نہ کرسکی جس کے نتیجے میں بھارت کو واک اوور دے دیا گیا۔ اس واک اوور کا ہول ناک نتیجہ یہ نکلا کہ بھارت کی ٹیم کھیل سے باہر نکل گئی۔ بھارتی کھلاڑی ڈینیئل پٹیل اور چنمے ساہو نے گروپ میں ازبکستان کے ساتھ میچ 0-0 سے ڈرا کیا تھا جبکہ ازبکستان نے منگولیا کو موبائل اور کنسول مقابلوں میں مجموعی طور پر 0-2 سے شکست دی تھی۔ بھارت کو اگلے راؤنڈ میں جانے کے لئے کے لیے منگولیا کو نمایاں برتری کے ساتھ ہرانا لازم تھا۔ میچ ہوتا تو بھارتی ٹیم کو امید تھی کہ وہ درکار برتری آسانی سے ھاصل کر لیں گی لیکن ان کی بدقسمتی سے میچ شروع ہی نہ ہوسکا۔ یہ میچ نہ ہونے کے سبب بھارتی ٹیم کو جیت کے پوائنتس تو مل گئے لیکن انہین محض جیت نہیں قدرے زیادہ درکار تھا۔ منگولیا کے ٹیم لیڈر چیک اِن کے مقررہ وقت سے تین منٹ تاخیر سے پہنچے جس پر قوانین کے تحت بھارت کو فورفیٹ کامیابی دی گئی مگر اس کا اسکور 0-0 ہی رہا۔ بھارت نے فیصلہ تبدیل کرکے میچ کھیلنے کی درخواست بھی کی لیکن حکام نے قواعد کی پابندی کی۔ نتیجتاً بھارت گروپ میں بہترین دوسرے نمبر کی ٹیموں میں شامل نہ ہوسکا جبکہ تھائی لینڈ اور سعودی عرب نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ یہ نتیجہ خاص طور پر ڈینیئل پٹیل کے لیے مایوس کن رہا جو موجودہ ای فٹبال ایشین چیمپئن ہیں۔



