لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2026ء )  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کل ایشین گیمز میں شرکت کے لیے روانہ ہوگی، ایشین گیمز کے لیے منتخب سکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سینئرز کا کمبی نیشن بنایا گیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے سکواڈ کا انتخاب 5 ماہ قبل کیا گیا تھا، منتخب ٹیم اچھی ہے اور جاپان کی کنڈیشنز سازگار رہیں تو ہماری بیٹنگ کافی بہتر ہے۔