سلمان علی آغا ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے فارغ، صاحبزادہ فرحان مستقل کپتان ہوں گے، نجی ٹی وی کا دعوی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2026ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے سلمان علی آغا کو مستقل طور پر ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ صاحبزادہ فرحان کو

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2026ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے سلمان علی آغا کو مستقل طور پر ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ صاحبزادہ فرحان کو مستقل یہ ذمے داری سونپی جائے گی۔ ایشین گیمز کے بعد سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی صاحبزادہ فرحان ہی قیادت کریں گے، ورلڈ کپ کے لئے طویل پلاننگ کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان آغا کی انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کی وجہ سے انہیں کپتانی بچانا مشکل ہے، سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی صاحبزادہ فرحان کے کپتان برقرار رہنے کا قوی امکان ہے۔ چند ماہ قبل صاحبزادہ فرحان کو ایشین گیمز کے لیے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ کا کپتان بنایا گیا تھا۔



