مجھے آج بھی یاد ہے جب ابرار نے دنیا کے نمبر ون بولر بننے کی خواہش ظاہر کی تھی، محمد رضوان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2026ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے ابرار احمد کے ٹی ٹونٹی میں نمبر ون بولر بننے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ محمد رضوان نے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2026ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے ابرار احمد کے ٹی ٹونٹی میں نمبر ون بولر بننے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ محمد رضوان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب ابرار احمد دنیا کے نمبر ون بولر بننے کی بات کرتے تھے، جب وہ مجھ سے بات کرتے تھے تب وہ اس کے قریب بھی نہیں تھے۔ رضوان کا کہنا تھا کہ آج وہ باقاعدہ طور پر دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر ہیں، میں نے ان کی محنت اور اس سفر کے پیچھے ان کا یقین دیکھا ہے، ابرار نے کبھی محنت نہیں چھوڑی، ابرار احمد مجھے آپ پر فخر ہے، آپ نے ایک خواب دیکھا اس کے لیے کام کیا اور وہ کمایا، الحمد اللہ‘۔ I still remember the days when Abrar would talk about becoming the No. 1 bowler in the world, long before he was anywhere near it.Today, he is officially the No. 1 T20I bowler in the world. 🇵🇰I have seen the hard work, the hunger and the belief behind this journey. He never…— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) September 23, 2026 واضح رہے کہ قومی کھلاڑی ابرار احمد ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نمبر ون بولر بن گئے، انہوں نے افغانستان کے راشد خان سے پہلی پوزیشن چھینی ہے۔ ابرار ٹی ٹونٹی بولنگ میں نمبر ون بننے والے پانچویں پاکستانی بولر ہیں جبکہ عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی بھی نمبر ون ٹی ٹونٹی بولر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔



