پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے ابرار احمد کے ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بولر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب ابرار احمد دنیا کے نمبر ون بولر بننے کی بات کرتے تھے، جب وہ مجھ سے بات کرتے تھے تب وہ اس کے قریب بھی نہیں تھے۔
محمد رضوان نے کہا کہ آج وہ باضابطہ دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر ہیں، میں نے ان کی محنت اور اس سفر کے پیچھے ان کا یقین دیکھا ہے، ابرار احمد نے کبھی محنت نہیں چھوڑی، ابرار احمد مجھے آپ پر فخر ہے، آپ نے ایک خواب دیکھا اس کے لیے کام کیا اور وہ کمایا، الحمد اللہ۔